اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

بھارت: جنسی زیادتی کا شکار 10سالہ بچی ماں بن گئی

چندی گڑھ : بھارت میں مبینہ طور پر اپنے چچا کی جنسی زیادتی کا شکار بننے والی 10 سالہ بچی ماں بن گئی ہے۔ تاہم بچی کو اس تمام معاملے سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس بتایا گیا تھا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے جس کی وجہ سے اسے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بچی کا آپریشن کر کے پیدائش کی گئی ہے اور زچہ اور بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔ تاہم بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے تا کہ اس کا خیال رکھا جا سکے۔ یہ جرم منظر عام پر تب آیا جب اس لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ تب یہ پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے۔ متاثرہ بچی کو اس کے چچا کی جانب سے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی کے والدین نے عدالت سے اسقاط حمل کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ بھارتی قانون کے مطابق 20 ہفتوں کے بعد حمل ضائع کرانے کی اجازت نہیں ہے۔ عدالت کا موقف تھا کہ اسقاط حمل بچی اور نومولد کے لیے صحیح نہیں ہے۔

10-year-old rape victim denied abortion gives birth to baby girl in India
loading...