اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹام کروز شوٹنگ کے دوران ٹخنہ تڑوا بیٹھے

ٹام کروز شوٹنگ کے دوران ٹخنہ تڑوا بیٹھے

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز فلم مشن امپاسبل کے چھٹے حصے کی شوٹنگ کی دوران سٹنٹ کرتے ٹخنہ تڑوا بیٹھے جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی 55 سالہ ٹام کروز فلموں میں اپنے سٹنٹ خود کرنے کے لئے مشہور ہیں سٹوڈیو کے جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کا ٹخنہ سٹنٹ کرتے ہوئے ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے فلمبندی روکنی پڑی ہے جو ان کی صحت کی مکمل بحالی تک رکی رہے گی ٹام کروز اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے شائقین کو اگلے سال یہ فلم پیش کرنے کے لیے بے چین ہیں فلم ساز سٹوڈیو پیرامانٹ پکچررز نے اصرار کیا ہے کہ شوٹنگ روکے جانے کے باوجود مشن امپاسبل 6 اگلے سال جولائی میں ہی ریلیز کی جائے گی، تاہم فلم اگلے سال 27 جولائی کو ہی ریلیز ہو گی۔

loading...