اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

لندن: برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کا شمار دنیا کی مشہور جامعات میں کیا جاتا ہے، جہاں پڑھنے کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ہو گیا ہے، جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔ ملالہ نے مزید لکھا کہ میں آکسفورڈ جانے کے لیے بے حد پر جوش ہوں، تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا، یہ مشکل ترین سال تھا، مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔ ملالہ کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملالہ کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔ ایک صارف نے کہا کہ چند سال قبل ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کی جدوجہد پر گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ان کا آکسفورڈ میں داخلہ ہو گیا ہے، ان کے لیے دل میں بہت عزت ہے۔ ایک اور صارف نے ملالہ کے آکسفورڈ میں داخلے کو یونیورسٹی کی خوش قسمتی قرار دیا اور کہا، آکسفورڈ کے لیے کتنے اعزاز کی بات ہے کہ ملالہ نے اس کا انتخاب کیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے ملالہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں نے سب کا سر فخر سے اونچا کر دیا۔ ایک صارف نے ملالہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ 'وہ وہاں اپنی تعلیم اور خیالات کے اظہار کے موقع کو انجوائے کریں۔ خیال رہے کہ 19 سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں جو مضامین پڑھنے جا رہی ہیں، برطانیہ کے کئی کامیاب سیاست دان، رہنما اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے بھی یہی مضامین پڑھے تھے۔

loading...