اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

آسٹریلیا کا پاکستان کو 3 لاکھ آسٹریلین ڈالر مدد فراہم کرنیکا اعلان

اسلام آباد: آسٹریلیا نے پاکستان میں غذائی قلت کو کم کرنے کے لیے 3 لاکھ آسٹریلین ڈالر مدد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سکیلنگ اپ نیوٹریشن اکیڈیمیا اینڈ ریسرچ سونار نیٹ ورک کے لیے 3 لاکھ آسٹریلین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر جورک نے کیا، مذکورہ رقم ورکشاپس کی سیریز میں بتدریج فراہم کی جائے گی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر جورک کا کہنا تھا کہ غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے سکیلنگ اپ نیوٹریشن اکیڈیمیا اینڈ ریسرچ سونار کی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالنا آسٹریلوی حکومت کے لیے باعث اعزاز ہے، ورکشاپس کا مقصد پاکستان میں غذائیت کے شعبہ میں تحقیقات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ غذائی قلت پاکستان کا شدید مسئلہ رہا ہے، غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے سکیلنگ اپ نیوٹریشن اکیڈیمیا اینڈ ریسرچ سونار کی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالنا آسٹریلوی حکومت کے لیے باعث اعزاز ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر نصیر محمد نظامانی کی جانب سے آسٹریلین حکومت کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتح مل کر غذائی قلت کو کم کریں گے۔

loading...