اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ایشیا ہاکی کپ کے لئے 38 کھلاڑی شارٹ لسٹ

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا ہاکی کپ کے لئے راولپنڈی میں ہونے والے 2 روزہ ٹرائلز میں سی 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا، فیڈریشن نے منتحب شدہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بدھ کو عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں رپورٹ کریں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئیر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے زیر اہتمام ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 10 اور 11 اگست کو آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔ ٹرائلز میں ملک بھر سی 50 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے ٹیم انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز بدھ کو عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں پہلے مرحلے میں منتحب شدہ 38 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اس کے بعد ایونٹ کیلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کاعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کوچز کھلاڑیوں کو خصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچر دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12 سی 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

loading...