اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈیڈپول ٹو کے سیٹ پر خطرناک سٹنٹ کرتے ہوئے خاتون ہلاک

اوٹاوا: وینکوور میں ڈیڈپول ٹوکے سیٹ پرایک سٹنٹ خاتون اس وقت ہلاک ہوگئی جب مارول کومک کی سپر ہیرو بلاک باسٹرکی سیکوئل کیلئے ایک موٹر سائیکل سٹنٹ کو فلمایا جا رہا تھا، اس فلم کابے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے، یہ بات پولیس نے کہی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ وینکوور پولیس تصدیق کرتی ہے کہ ایک خاتون سٹنٹ ڈرائیور ڈیڈپول کے سیٹ پر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے کے دوران ہلاک ہوگئی۔ مقامی اخبارات میں شائع کی گئی تصاویر میں پولیس کو ایک سیاح ڈوکیٹی موٹر سائیکل پر پولیس کو وینکوور کے نواح میں آفیسر ٹاور وینڈو سے جا کر ٹکرانے کے بعد اس پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ اداکار ازازی بیٹز جو ایف ایکس ٹیلی ویژن نیٹ ورک سیریز اٹلانٹا میں اپنے کردار کیلئے جانی جاتی ہیں، بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فلم کی تیاری کے دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ کا انتخابات کیا تھا۔

Stuntwoman killed on set of Deadpool 2
loading...