اشاعت کے باوقار 30 سال

چترال میں نئی قدرتی جھیل "بشقارگول" دریافت

چترال میں نئی قدرتی جھیل "بشقارگول" دریافت

ضلع چترال میں نئی قدرتی جھیل “بشقار گول” دریافت ہوئی جو بہت خوبصورت ہے تاہم اس جھیل تک پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں “بشقار گول قدرتی جھیل دریافت ہوئی ہے۔ اس جنت ارضی تک پہنچنے کے لیے پہلے چترال سے شندور جاتے ہوئے آخری آبادی ‘سورلاسپور’ جانا پڑتا ہے۔ اس وادی کے سبزہ زاروں میں خوبصورت آبشاریں، گنگناتے جھرنے، قدرتی چشمے، خوش رنگ پھول اور جنگلی پھل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ سورلاسپورسے بشقار گول جھیل تک 30 کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے، بلندیوں تک پہنچنے کے لیے راستے میں جنگل، اونچی اور مشکل ترین ڈھلوانوں اور یخ بستہ دریا کو پار کرنا ہو گا۔ اس جھیل کے پانی میں قدرت کی خوبصورت مچھلیاں براؤن ٹراؤٹ اور ریمبو ٹراوٹ کثرت سے پائی جاتی ہیں جو سیاح شوق سے کھاتے ہیں۔ بشقارگول جھیل کا شفاف ترین سبزی مائل پانی کا منظر سفر کی ساری تھکاوٹ دور کر دیتا ہے، یہ جھیل ہندوکش پہاڑی سلسلے میں سطح سمندر سے تقریبا 10 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اس کے اطراف میں برفانی چیتے، آئی بیکس، بھورے ریچھ اور بھیڑئیے بھی پائے جاتے ہیں۔

loading...