اشاعت کے باوقار 30 سال

گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا جو سبز رنگ سے رنگا ہوا ہے۔ ڈوڈل کے درمیان میں پلے کا بٹن ہے جسے دبانے سے سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گوگل مختلف موقعوں پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کر چکا ہے جس میں استاد نصرت فتح علی خان اور عبدالستار ایدھی کے ڈوڈل شامل ہیں۔

loading...