اشاعت کے باوقار 30 سال

بھاشا ڈیم منصوبے پر تاحال کام شروع نہ ہو سکا

بھاشا ڈیم منصوبے پر تاحال کام شروع نہ ہو سکا

اسلام آباد : ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے حکومتی دعوؤں کے باوجود بڑے ڈیموں پر کام شروع نہ ہو سکا ۔ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے حکومت نے فنڈز کی عدم دستیابی قرار دیا جبکہ منصوبے کی کالونی اور ماڈل ویلج کا کام تھوڑ ویل میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے موجودہ حکومت نے ملک بھر میں ڈیموں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا اور اس میں بھاشا ڈیم سرفہرست تھا اس منصوبے پر تاحال کام شروع نہ ہو سکا حکومت نے منصوبے پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ فنڈز کی عدم دستیابی قررا دیا ہے اس منصوبے کا اعلان سابق پی پی پی حکومت نے اکتوبر 2011 میں کیا تھا ۔ منصو بے سے 4500 میگاواٹ بجلی بھی حاصل ہونا تھی جبکہ منصوبے سے 8500000 ایکڑ فٹ رقبہ بھی سیراب ہونا تھا ۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سینٹ میں جواب دیا تھا کہ رواں سال کے ‘خر تک منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا لیکن تاحال منصوبے پر کوئی بھی کام شروع نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں حکومت نے پانی کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن اب حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وہ ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کرے تاکہ ملک میں پانی کا مسئلہ حل ہو سکے ۔

loading...