اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

شریف خاندان نے اگلے ہفتے ضمانتیں نہ کرائیں تو انہیں جیل جانا پڑے گا

شریف خاندان نے اگلے ہفتے ضمانتیں نہ کرائیں تو انہیں جیل جانا پڑے گا

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف خاندان اگلے ہفتے ضمانتیں نہ کرائیں تو پھر انہیں جیل جانا پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ن لیگ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ ن لیگ کی ریلی میں باجے بجائے جا رہے ہیں، کیا یہ جمہوریت ہے؟ کوئی باجے بجا رہا ہے کوئی شیر لہرا رہا ہے، ریلی جس طریقے سے لاہور آ رہی ہے اسے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ حدیبیہ مل کا ریفرنس 10 دن میں فائل کیا جائے گا لیکن ابھی تک فائل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سپریم کورٹ نے حکم دیا اس کے مطابق شریف خاندان کو اگلے ہفتے ضمانتیں کرانا ہوں گی، اگر ضمانتیں نہ کرائی گئیں تو پھر جیل میں جائیں گے۔ فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور پرویز خٹک کو عمران خان کا پالیٹکل ایڈوائزر مقر ر کر دیا گیا ہے۔

loading...