اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، ایڈووکیٹ ناصر اقبال نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو بطور بورڈ آف گورنر توسیع غیر قانونی طور پر دی گئی سابق پیٹرن نواز شریف نے 9 جولائی کو 6 اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کی جبکہ 6 اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق پیٹرن نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نااہل ہو گئے نااہلی کے بعد نواز شریف کے مستقبل کے لئے جاری احکامات غیر موثر ہو گئے، اس لئے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا 6 اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی غیر موثر ہو گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 گست کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

loading...