اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

نواز شریف کے لئے رہائش گاہ پر بم پروف سسٹم لگانے کے انتظامات مکمل

نواز شریف کے لئے رہائش گاہ پر بم پروف سسٹم لگانے کے انتظامات مکمل

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر احمد کے صاحبزادے بیرسٹر چوہدری دانیال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بم پروف کنٹینر دینے کے بعد رہائش گاہ میں بم پروف سسٹم لگانے کے لئے ابتدائی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر چوہدری دانیال نے نواز شریف کے گھر کو بم پروف سسٹم سے تنصیب کرنے کے لئے مختلف کمپنیوں سے رابطہ کر کے ابتدائی تخمینہ لگا رہے ہیں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لئے راولنپڈی سے لاہور تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے لئے بھی خصوصی بلٹ پروف ائیر کنڈیشنڈ بم پروف کنٹینر بھی تیار کیا تھا جس پر 2 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اسی کنٹینر کو بم پروف بنایا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی درخواست پر سینیٹر چوہدری تنویر احمد کے صاحبزادے چوہدری دانیال ان کے گھر کو بم پروف بنانے کے لئے ابتدائی طور پر مختلف فرموں سے رابطہ کر رہے ہیں غالب امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کو بم پروف کر دیا جائے۔