اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

انڈونیشیا کے جنگلات کی آگ میں مزید شدت

انڈونیشیا کے جنگلات کی آگ میں مزید شدت

کوالا لمپور: انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پچھلے ہفتے جنگلوں میں سینکڑوں ایسے حصوں کی نشاندہی ہوئی جہاں آگ بھڑک رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے پانچ صوبوں، ریاؤ، جامبی، جنوبی سماٹرا، مغربی کالیمانتان اور جنوبی کالیمانتان کے جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے اور وہاں ہنگامی صورت حال کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بڑے شہر مثلاً پونٹیانک، مغربی کالیمانتان اور پکانبارو ، سماٹرا کے 282 جنگلوں میں بھڑکنے والی شدید آگ کے گھیرے میں آئے ہوئے ہیں۔ واضع رہے انڈونیشیا میں گزشتہ دو سال سے موسم زیادہ غیر موافق نہیں ہے لیکن آگ کی شدت پر قابو پانے کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔ انڈونیشیا کی ماحولیات کی وزیر سیٹی نوربایا باقر نے کہا ہے کہ وہ صدر جوکو ویڈوڈو کی مشاورت سے وفاقی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گی اور اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔