اشاعت کے باوقار 30 سال

یمن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار اماراتی فوجی ہلاک

یمن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار اماراتی فوجی ہلاک

ِصنعا: یمن میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار اماراتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ جنوبی صوبہ شبوہ میں پیش آیا جہاں امریکی فضائیہ بھی القاعدہ کی مقامی شاخ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔ مرنے والے فوجی یمن میں شیعہ باغیوں کے خلاف برسر پیکار سعودی عرب کی زیر قیادت عسکری اتحاد کا حصہ تھے۔ سعودی زیر قیادت اتحاد یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔