اشاعت کے باوقار 30 سال

اداکارہ میرا ہسپتال کے منصوبے کے لئے دوبارہ سر گرم

اداکارہ میرا ہسپتال کے منصوبے کے لئے دوبارہ سر گرم

لاہور: اداکارہ میرا ہسپتال کے منصوبے کے لئے دوبارہ سر گرم ہو گئیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ نا گزیر وجوہات کی وجہ سے تھوڑا خلل آیا لیکن اب دوبارہ متحرک ہو گئی ہوں۔ میری کوشش ہو گی کہ منصوبے کی دستاویزات کو حتمی شکل دے کر اس منصوبے کو حقیقت کا رنگ دوں جس کے لئے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ میرا نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے صاحب ثروت لوگ بڑھ چڑھ کر آگے آئیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ایک عمارت کھڑی ہو سکے جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جائے۔