اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

امریکی فوج گوام کے تحفظ کے لئے تیار کھڑی ہے

امریکی فوج گوام کے تحفظ کے لئے تیار کھڑی ہے

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی بیلسٹک میزائل حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی گوام ائر بیس کے تحفظ کے لئے تیار کھڑی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے ے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گوام کے گورنر ایدھی کالوو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ انہیں یقین دلایا ہے کہ امریکی فورسز گوام کے لوگوں کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے بالکل تیار کھڑی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف جان کیلی نے بھی گورنر گوام سے اس حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے ۔