اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی کے حادثہ میں بال بال بچ گئیں

اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی کے حادثہ میں بال بال بچ گئیں

ممبئی: سابق بیوٹی کوئین اور بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی روڈ حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں وہ بال بال بچ گئیں۔نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے آڈیو چیٹ شو نو فلٹر کے دوسرے سیزن کی مشہوری میں مصروف ہیں جس وجہ سے وہ بھارت کی ایک سے دوسری ریاست کا سفر کر رہی تھیں۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا کی کار کو ریاست ہریانہ اور پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑہ میں حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی تیز رفتار گاڑی ایک دوسری تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئیں، تاہم ایکسیڈنٹ میں اداکارہ بال بال محفوظ رہیں۔ اداکارہ کو چندی گڑہ سے ممبئی کے لئے روانہ ہونا تھا وہ ایئر پورٹ جا رہی تھیں۔ تیز رفتاری کے باعث اداکارہ کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ، انہیں شولڈر میں چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کیا گیا۔حادثے میں اداکارہ کی ٹیم کے دیگر ارکان بھی معمولی زخمی ہوئے۔ روڈ حادثے کے بعد جائے وقوع پر سیکڑوں لوگ جمع ہو گئے، جنہوں نے نیہا دھوپیا کو دیکھتے ہی اپنے اسمارٹ موبائل نکال کر تصاویر کھینچا شروع کر دیں۔حادثہ ہونے کے باوجود لوگ اداکارہ کے ساتھ زبردستی سیلفی بھی نکالنے کی کوشش کرتے رہے، جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی نکالتے رہے۔