اشاعت کے باوقار 30 سال

سی پی ایل اور پی ایس ایل کے چیمئپنز کا اگلے سال آمنے سامنے ہونے کا امکان

سی پی ایل اور پی ایس ایل کے چیمئپنز کا اگلے سال آمنے سامنے ہونے کا امکان

، بارباڈوس،لاہور: کیریبئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل)نے اگلے سال 3 میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبئن پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیموں کے مابین اگلے سال 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018 سے قبل کھیلی جائے گی، سیریز کے لیے امریکہ کو بہترین مقام قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ وہاں بڑی تعداد میں ویسٹ انڈین اور پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔