اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دئے

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دئے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.76 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1358 ارب 10 کروڑ روپے شامل کر دئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.80 فیصد تا 5.75 فیصد سالانہ کے حساب سے 1310 ارب 10 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 30 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 29 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔