اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

پاکستان اور چین کے تین درجن سے زائد تجارتی معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے تین درجن سے زائد تجارتی معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: )پاکستان اور چین نے تین درجن سے زائد تجارتی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں جس کے ذریعے325 ملین ڈالرز لاگت سے زائد سازوسامان بیجنگ برآمد کیا جائے گا۔ اس کامقصد بزنس پر پڑنے والے پرائیویٹ تاجروں اور بزنس مینوں کے خدشات کو دور کرنا ہے جو حکومتی سطح کے تجارت سے پڑنے والے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں 18 چینی کمپنیوں نے 38 تجارتی معاہدے کئے جس کی لاگت325 ملین ڈالرز ہے۔ان معاہدوں کے ذریعے الیکڑک کاپر، فش میل،سمندری غذا اور سنگ مرمر سمیت دیگر اشیاء کی برآمد کو آسان بنایا جائے گا۔تقریب میں پاکستان میں چینی سفیرونگ ڈانگ اور ٹی ڈیپ کے سیکرٹری امان خان بھی موجود تھے۔

loading...