اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

کیریبیئن لیگ سے کھلاڑیوں کو واپس بلانے پر ویسٹ انڈیز ناراض

کیریبیئن لیگ سے کھلاڑیوں کو واپس بلانے پر ویسٹ انڈیز ناراض

بارباڈو: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے کھلاڑیوں کو واپس بلانے پر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ شدید ناراض ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 21اگست کو این سی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل )کھیلنے والے ملکی کرکٹرز نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے سی پی ایل چھوڑ کر واپس آئیں گے تو آئندہ کوئی بھی غیر ملکی ان پر بھروسا نہیں کرے گی۔دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ بھی پی سی بی کے اس اقدام پر سخت ناراض ہے اور اس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کو ریلیز نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔