اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

انجلینا جولی کا طلاق نہ لینے کا فیصلہ

انجلینا جولی کا طلاق نہ لینے کا فیصلہ

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کی جانب سے شراب نوشی چھوڑنے پر طلاق نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005 میں ایکشن فلم مسٹر اینڈ مسز اسمتھ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور تب سے ہی وہ اکٹھے رہ رہے تھے جب کہ اس جوڑے نے 9 برس ساتھ گزارنے کے بعد بلآخر 2014 میں شادی کا فیصلہ کیا تو اس وقت ان کے لے پالک سمیت 6 بچے تھے مگر ان کی شادی زیادہ لمبے عرصے تک نہ چل سکی۔ گزشتہ برس ستمبر میں ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے اختلافات کے باعث طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بریڈ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تنا کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔دوسری جانب طلاق کے حتمی فیصلے سے قبل ہی انجلینا جولی بچوں سمیت کرائے کے گھر میں منتقل ہو گئی تھیں جب کہ انجیلنا نے طلاق کی صورت میں بچوں کو اپنی اور بریڈ پٹ نے مشترکہ تحویل میں رکھنے کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔امریکی میڈیا نے حالیہ رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ انجیلنا جولی نے بچوں کے ساتھ 9 ماہ کرائے کے مکان میں گزارنے کے بعد اب طلاق لینے کا منصوبہ ترک کردیا ہے اور اس کی وجہ بریڈ پٹ کی وہ عادات چھوڑنا بتایا جا رہا ہے جن کی وجہ سے اس جوڑی میں اختلافات کی نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی۔