اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

بھا رتی وزیر اعظم کی حفاظت اب اسرائیلی کتوں کے ہاتھوں میں

بھا رتی وزیر اعظم کی حفاظت اب اسرائیلی کتوں کے ہاتھوں میں

نئی دہلی: بھا رتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں اضافہ کے لئے ہندوستان نے اسرائیل سے گھات لگا کر حملہ کرنے والے کتوں کی مدد حاصل کر لی ۔ٹیلی گراف انڈیا کے مطا بق دیگر اہم شخصیتوں کی سکیورٹی میں بھی اس کو شامل کیا جائے گا۔ اگلے ایک سال میں یروشلم سے درجنوں تربیت یافتہ’’ حملہ کرنے والے کتے‘ بمب کا سونگھ کر پتہ لگانے اور گھات لگا کر حملہ کرنے والے کتوں‘‘ کو درآمد کیا جائے گا۔ د ی ٹیلی گراف نے سکیورٹی تنصیبات کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ مذکورہ کتوں کو ایس پی جی میں شامل کیا جائے گا‘جو تمام حفاظتی امور میں ماہر بتائے جا رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی کا حصہ رہے مذکورہ کتوں کو ’’ بڑھتے الرٹ کے پیش نظر وزیر اعظم کی سیکورٹی میں اضافہ کے لئے شامل کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ کتے لابراڈورس‘ جرمن شیپرڈ‘ بلجن ملینوس نسل ہے جو کمیاب بھی ہے۔ جو جوابی کاروائی میں بھی کافی ماہر ہیں۔ افیسر نے کہا کہ کتے کا خرچ کا انکشاف نہیں ہوا ہے تاہم مقامی اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فی کتے تربیت کے لئے دس ہزار ڈالر کا خرچ ہوتا ہے۔