اشاعت کے باوقار 30 سال

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، بھارت نے میزبانی سے معذرت کر لی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، بھارت نے میزبانی سے معذرت کر لی

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت میں ہونے والے انڈر نائنٹین ایشیا کپ کی میزبانی واپس لینے کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد بھارت سینئر ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبرار ہو گیا تاہم انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی پر بھارت نے تاحال فیصلہ نہیں کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں سینئر ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت پیش کی جائے گی جس میں جواز بھارتی حکومت کی کلئرنس ہو گی کیونکہ پاکستان ٹیم نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کرنی ہے جو کہ بھارتی حکومت کے لئے پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

loading...