اشاعت کے باوقار 30 سال

ایشیا ہاکی کپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے گا

ایشیا ہاکی کپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے گا

اسلام آباد : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں فزیکل فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا چنا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔دو روز قبل فزیکل ٹرینر اور کیمپ کمانڈر نے فٹنس کا معیار پر پورا نہ اترنے والے 13کھلاڑیوں کو کیمپ سے ڈراپ کیا گیا اور فزیکل ٹرینر نے انہی کھلاڑیوں کی رپورٹ دی تھی کہ ان کا فٹنس لیول ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں تربیتی کیمپ سے ڈراپ کردیا۔ سیکرٹری نے کہاکہ ہاکی کاکھیل بہت فاسٹ ہوتا ہے ان میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول معیاری ہونا ضروی ہوتا ہے۔جن کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ سے ڈراپ کیاگیا ان سب کا فنٹس لیول ٹھیک نہیں تھا جس کا فٹنس لیول ٹھیک نہ ہو تو وہ پاکستان کے لئے کیسے کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فزیکل فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کے دوروزہ ٹرائل 10اور 11اگست کو اسلام آباد میں ہو ں گے جس میں سے اچھے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے تاہم حتمی 18رکنی ٹیم کا اعلان عیدالالضحی کے بعد کریں گے۔ شہباز احمد سینئر نے کہاکہ ایونٹ میں ایشیا کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ امید رکھتے ہیں کہ قومی کھلاڑی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

loading...