اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

بھارتی فوج کے سابق آفیسر کی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

 بھارتی فوج کے سابق آفیسر کی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی: بھارتی فوج کے سابق آفیسر نے ممبئی جانے والے طیارے کو جودھ پور نہ اتارنے پر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی‘ سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی فوجی آفیسر نے ممبئی جانے والے طیارے میں سفر کے دوران دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ جودھ پور میں اتارو ورنہ بم سے اڑا دوں گا عملے نے بھارتی فوجی آفیسر کو منع کیا تو سابق فوجی نے طیارے میں بم لگانے کی دھمکی دے دی۔ ممبئی جانے والے طیارے میں بھارتی فوج کا سابق کرنل بھی سوار تھا بھارتی سکیورٹی فورس نے دھمکی دینے والے سابق فوجی آفیسر کو گرفتار کر لیا اور واقع کی تحقیقات شروع کر دیں۔

loading...