اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

قطر، غیر ملکیوں کے لئے مستقل شہریت کا قانون منظور

قطر، غیر ملکیوں کے لئے مستقل شہریت کا قانون منظور

دوحہ: قطر نے اپنے ہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے مستقل شہریت کا قانون منظور کر لیا، خلیج کے خطے میں قطر پہلا ملک ہے جس نے ایسا قانون منظور کیا ہے۔ قطر کی کابینہ نے بعض غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈز کے اجراء کے لیے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کے تحت شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکیوں کو قطری شہریوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے۔ ایسے غیرملکیوں جنہیں قطر کی شہریت حاصل ہو گی انہیں اور ان کے بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ مستقل ریزیڈنٹ کا درجہ حاصل کرنے والے غیر ملکی قطر کے ویلفیئر سسٹم سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ دستیاب معلومات کے مطابق جن غیر ملکیوں کو مستقل اقامتی کارڈ جاری کیے جائیں گے، انہیں قطریوں کے بعد فوج اور سول محکموں میں ملازمتوں میں بھی ترجیح دی جائے گی۔