اشاعت کے باوقار 30 سال

وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور: وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 69 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔