اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکا کی نائیجیریا کو جنگی جہاز فروخت کرنے کی اجازت

امریکا کی نائیجیریا کو جنگی جہاز فروخت کرنے کی اجازت

واشنگٹن: امریکا نے جنگی جہاز نائجیریا کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ان جہازوں کی فروخت کی اجازت ملنے سے نائجیریا کو ہتھیار فراہم کرنے پر عائد وہ پابندی ختم ہو گئی ہے جو اس کی فوج کی طرف سے مہاجرین کے ایک کیمپ پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو بتایا کہ اس نے نائجیریا کو 12 سپر ٹوکانو A۔29 جہاز فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جن کی قیمت 59 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔