اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

اسلام آباد: پاکستان میں واضح حکمت عملی نہ بنائے جانے کی وجہ سے آئے روز کسی نہ کسی بحران کی تلوار سرپر لٹکتی رہتی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر چینی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس سے نہ صرف چینی ناپید ہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا بلکہ قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ متوقع ہے ، گزشتہ روز دوپہر سے قیمتوں میں تین روپے ایکس فیکٹری ریٹ بڑھ گیا ہے لیکن تاحال سپلائی بحال نہیں ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق تمام بڑی شوگرملز نے ملک بھر میں چینی کی سپلائی بند کر دی ہے اور دھمکی دی ہے کہ آئندہ کی پالیسی واضح ہونے تک چینی کی سپلائی نہیں کریں گے ۔ ملز مالکان نے موقف اپنایا کہ لوکل مارکیٹ سے مہنگا گنا خریدا گیا لیکن چینی کے دام کم ہیں اورنقصان کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے بروقت چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
شوگر ملزکی طرف سے سپلائی معطل کیے جانے کے بعد ملک میں چینی کا بحران پید اہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔