اشاعت کے باوقار 30 سال

ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرا دی

ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرا دی

کوالالمپور: ملائیشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے اپنی محبت پانے کے لیے باپ کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرا دی۔ ملائیشین خاتون نے محبت کی خاطر باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو ٹھکرا کر فلمی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ ملائیشیا کے بزنس مین تان سری خو کی بیٹی انجلینا فرانسس نے محبت کی خاطر والد کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد کو ٹھکرا دیا اور شادی کر لی، 2008 میں 34 سالہ انجلینا فرانسس کی آکسفورڈ یونی ورسٹی میں کریبئین کے رہائشی سائنسدان جدیدہ فرانسس سے ملاقات ہوئی جس کے بعد خاتون کو فرانسس سے محبت ہو گئی، انجلینا نے جب اپنے والد تان سری کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے ایک معمولی آدمی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تاہم اپنی مرضی سے شادی کی صورت میں انجلینا کو باپ کی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑتا۔ والد کی جانب سے سختی سے انکار کے بعد انجلینا فرانسس نے اپنی محبت کو پانے کا فیصلہ کیا اور باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو چھوڑ کر فرانسس سے شادی کر لی۔ ایک انٹرویو میں انجلینا کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا فیصلہ غلط تھا تاہم میں بہت خوش قسمت ہوں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہو تو زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے لیکن پیسے کے بہت سے نقصانات بھی ہیں تاہم والد کی دولت چھوڑنے سے پہلے میں نے یہ سب نہیں سوچا اور یہ میرے لیے بہت آسان کام تھا۔