اشاعت کے باوقار 30 سال

قدرت کا کوئی معجزہ یا عذاب

قدرت کا کوئی معجزہ یا عذاب

ممبئی: اسے قدرت کا معجزہ کہیں یا عذاب ، بھارت میں نوزائیدہ بچے کے پیٹ میں جڑواں بچوں کی موجودگی نے طبی ماہرین کو بھی حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ ممبئی کے قریب ایک اسپتال میں گزشتہ دنوں 19 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیا تاہم ڈاکٹرز یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس بچے کے پیٹ میں بھی جڑواں بچے پرورش پا رہے ہیں اور اس کا خون استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بچے کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے۔ریڈیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ جب بچہ پیدا نہیں ہوا تھا تو ماں کے الٹراسانڈ میں انہیں بچے کے اندر غیر معمولی شے کی موجودگی کا علم ہوا تھا تاہم پیدائش کے بعد جب بچے کا الٹراسانڈ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے معدے کے پیچھے جڑواں بچے پرورش پا رہے ہیں جن کے دماغ، ہاتھ اور پاں وغیرہ بھی تیار ہو چکے ہیں اور ان کا وزن 150 گرام تک پہنچ چکا تھا۔ بعد ازاں ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے اس کیس پر کام کیا اور آپریشن کرکے ان غیر مولود بچوں کو نکال دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ میڈیکل کنڈیشن شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے اور اب تک دنیا میں اس طرح کی صرف 100 کیسز دیکھنے میں آئے ۔

loading...