اشاعت کے باوقار 30 سال

لوگ میری قابلیت سے پریشان ہیں

لوگ میری قابلیت سے پریشان ہیں

پرتگال: پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ لوگ میری اہلیت اور قابلیت سے پریشان ہیں، لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ کیڑے ہمیشہ سب سے زیادہ روشن کھمبے سے ہی چمٹتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اس بیان کے جاری ہونے کے ایک گھنٹے میں ملین کے قریب لوگوں نے لائیک کیا۔ واضح رہے کہ رونالڈو نے پیر کو میڈرڈ کی مقامی عدالت میں 90 منٹ تک ٹیکس چوری کیس میں عدالت کو جواب دئیے۔ استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے 2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو (ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر) ٹیکس بچایا ہے۔ رونالڈو نے عدالت میں خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیکس چوری کی کبھی نیت نہیں رہی۔ میں یہاں صرف اس لئے ہوں کیونکہ میرا نام رونالڈو ہے۔ واضح رہے کہ رونالڈو پہلے فٹبالر نہیں ہیں جنہیں ان الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے قبل لائنل میسی بھی گذشتہ برس ٹیکس چوری کیس میں ملوث پائے گئے تھے۔