اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان مسلسل جاری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان مسلسل جاری

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتا ہوا 47 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 17 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 135.30 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 46949.04 پوائنٹس سے بڑھ کر 47084.34 پوئنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 83.70 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 24510.20 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33102.25 پوائنٹس سے بڑھ کر 33162.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 17 ارب 56 کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار 607 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97 کھرب 25 ارب 57 کروڑ 76 لاکھ 32 ہزار 949 روپے سے بڑھ کر 97 کھرب 43 ارب 13 کروڑ 95 لاکھ 28 ہزار 556 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز 45 کروڑ 52 لاکھ 70 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 16 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ پیر کے روز 36 کروڑ 77 لاکھ 96 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 16 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 147 میں کمی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 4 کروڑ 46 لاکھ، بینک آف پنجاب 4 کروڑ 32 لاکھ، ازگارڈنائن 3 کروڑ 35 لاکھ، ہم نیٹ ورک 2 کروڑ 35 لاکھ اور ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 29 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹاپاک کے بھاؤ میں 98.99 روپے اور میری بیورے کے بھاؤ میں 27 روپے کا اضافہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھاؤ میں 139.42 روپے اور پاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں 84.75 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

loading...