اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بھارتی طالب علم کا گوگل میں نوکری کا دعویٰ غلط

بھارتی طالب علم کا گوگل میں نوکری کا دعویٰ غلط

لند ن: گوگل نے بھارتی اسکول کے طالب علم کے دعوے کو غلط قرار دے دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں گوگل کی جانب سے نوکری دی گئی ہے اور انہیں ماہانہ بیس لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔ گوگل کے مطابق اس نے ہرشت شرما نامی کوئی ملازم نہیں رکھا۔ خیال رہے کہ سرکاری اسکول نے انہیں نیشنل اچیومنٹ قرار دیا جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں جگہ دی۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو خوب پذیرائی ملی تھی۔ بھارتی اخبار کے رابطے پر گوگل نے بتایا کہ ان کے پاس ایسے کسی ملازم کا ریکارڈ موجود نہیں۔ اخبار کے مطابق گوگل دنیا میں کہیں بھی اسکول کے طلبہ کو نوکری پر نہیں رکھتا۔ ہرشت اور اسکول حکام کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

loading...