اشاعت کے باوقار 30 سال

مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کے مڈ فیلڈر نیمانجا میٹک کو خرید لیا

مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کے مڈ فیلڈر نیمانجا میٹک کو  خرید لیا

Location

لندن: انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کے مڈ فیلڈر نیمانجا میٹک کو 40 ملین پاؤنڈ میں خرید لیا،برطانیہ میڈیا کے مطابق انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے سربیا سے تعلق رکھنے والے چیلسی کے 28 سالہ مڈ فیلڈر نیمانجا میٹک کو 40 ملین پاؤنڈ میں خرید لیا۔ نیمانجا میٹک ا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت میرے لئے اعزاز ہے ، اپنے نئے کلب کے ساتھیوں کے ساتھ ملنے کے لئے پرجوش ہوں، یاد رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پری سیزن 2017ء میں تیسرے کھلاڑی کو سائن کیا ہے اس سے قبل بنیفیکا ڈیفنڈ ویکٹر لینڈنڈوف کو 31 ملین پاؤنڈ جب کہ ایورٹن کے سٹرائیکر رومیلو لوکاکو کو 71 ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

loading...