اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

سام سنگ نے مائیکروچِپس بنانے میں انٹیل کو پیچھے چھوڑ دیا

سام سنگ نے مائیکروچِپس بنانے میں انٹیل کو پیچھے چھوڑ دیا

Location

لندن: کئی دہائیوں تک طاقتور اور سب سے زیادہ کمپیوٹر چپس بنانے اور فروخت کرنے والے ادارے انٹیل کا یہ اعزاز چھن کر اب سام سنگ کو حاصل ہوگیا ہے کیونکہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ کمپیوٹر چپ بنانے اور اس سے رقم کمانے والی کمپنی بن گئی ہے۔سام سنگ سیمی کنڈکٹر ڈپارٹمنٹ نے حالیہ تین ماہ میں 15.8 ارب ڈالر کی کمپیوٹر چپس فروخت کی ہیں جبکہ انتیل نے اسی سہ ماہی میں 14.76 ارب ڈالر کی چپ بیچی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹیل کو یہ اعزاز 1992 سے حاصل رہا لیکن پرسنل کمپیوٹر کی فروخت میں کمی اور اسی رفتار سے اسمارٹ فون اور موبائل آلات کی بڑھتی ہوئی فروخت کی وجہ سے اب انٹیل، سام سنگ سے پیچھے رہ گیا ہے۔اس موقع پرنومورا سیکیوریٹیز کے سینیئر تجزیہ کار چونگ چینگ نے کہا کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے فروغ کی وجہ سے ہی سام سنگ جیسی کمپنیاں آگے آرہی ہیں۔ تاہم انٹیل سرور، ڈیٹا سینٹر اور پرسنل کمپیوٹر کے لیے اب بھی مائیکروپروسیسر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے لیکن موبائل فون اور دیگر دستی آلات بہت زیادہ فروخت ہورہے ہیں اور اسی لیے سام سنگ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

loading...