اشاعت کے باوقار 30 سال

پیدل سڑک کراس کرتے ہوئے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی

پیدل سڑک کراس کرتے ہوئے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی

لاس اینجلس: امریکی ریاست میں اس قانون کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت پیدل سڑک کراس کرنے والوں پو موبائل فونز اور دیگر برقی آلات استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پابندی کا مقصد شاہرات پر شرح اموات کو روکنا ہے اس قانون کے تحت کسی بھی پیدل سڑک کراس کرنے والے شہری پر موبائل فنز ‘ لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل کیمرے کا استعمال ممنوع ہو گا ۔ خلاف ورزی کرنے پر پہلی مرتبہ 15 سے 35 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا لیکن دوبارہ یہ غلطی دہرانے پر جرمانہ 99 ڈالر تک بڑھ جائے گا ۔ ارجنٹ کالز اور ایمرجنسی سروس کا استعمال بھی اس پابندی کی زد میں رہے گا ادھر اس قانون پر بعض عناصر نے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت شہری آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے ۔

loading...