اشاعت کے باوقار 30 سال

کراچی کے زیر زمین لائن سے تیل کی چوری کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی کے زیر زمین لائن سے تیل کی چوری کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی : کراچی کے زیرزمین لائن سے تیل کی چوری کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے تیل کی چوری میں ملوث گینگ کے چار کارندے گرفتار کر لیے، ملزمان کا گروپ آٹھ افراد پر مشتمل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ میں 52 فٹ کھدائی کر کے کراچی سے ملتان جانے والی ڈیزل کی مین لائن سے لاکھوں روپے کا تیل چوری کیا۔پولیس نے ملیر ندی سے چار ملزمان دھر لیے، ملزمان چار سو فٹ پائپ کی مدد سے آئل ٹینکر بھرتے تھے۔ملزمان کے مطابق ایک ٹینکر دو گھنٹے میں بھرتے جسے کاٹھور پر بختار نامی شخص کو پانچ لاکھ روپے میں فروخت کرتے، مارکیٹ میں تیل کے ٹینکر کی مالیت چودہ لاکھ روپے سے زائد ہے۔

loading...