اشاعت کے باوقار 30 سال

اچھا ہوا اس شخص سے چھٹکارا مل گیا

اچھا ہوا اس شخص سے چھٹکارا مل گیا

لندن : سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کی خبریں اس وقت انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے نواز شریف کو نا اہل قرار دئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیٖغامات جاری کیےجب کہ ایک ٹویٹ انہوں نے ایسا بھی کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ جب مجھ پر پاکستان میں سمگلنگ کا الزام لگایا گیا تو میں حاملہ تھی ۔
تفصیلات کے مطابق جمائمہ خان کا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’اچھا ہوا اس شخص سے چھٹکارا مل گیا جس نے مجھے سمگلنگ کے جھوٹے الزام اس وقت جیل میں ڈالنے کی کوشش کی جب میں حاملہ تھی اوراس وقت میں دوسرے بچے کی ماں بننے والی تھی ‘۔اس سے قبل انہو ں نے ٹویٹر پر نواز شریف کو نا اہل قرار دئے جانے والی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گو نواز گو‘۔
واضح رہے کہ جمائمہ اس بارے میں بات کر رہی ہیں جب وہ عمران خان کی اہلیہ تھیں اور 1999 میں نوازشریف کے دور حکومت میں ان پر مبینہ طور پر سمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہو ں نے لندن میں اپنی والدہ کو انتہائی نایاب قسم کی 397 ٹائلز غیر قانونی طریقے سے بھیجنے کی کوشش کی جسے پاکستانی کسٹمز نے پکڑ لیا تھا ۔