اشاعت کے باوقار 30 سال

کمزور انتظامی امور نے پی آئی اے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے

کمزور انتظامی امور نے پی آئی اے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے

لاہور: لاہور چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری نے پی آئی اے کی مایوس کن کارکردگی اور ناقص خدمات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری طور پر تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ کمزور انتظامی امور نے پی آئی اے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔لاہور چیمبر کے نائب صدر جو 29 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے لاہور سے دبئی کا سفر کر رہے تھے، نے جہاز کے اندر سے ہی آگاہ کیا کہ انہوں نے بزنس کلاس کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن یہاں بدترین بدانتظامی دیکھنے میں آئی ، ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کوئی بھی پی آئی ا ے کے ذریعے سفر کرنا پسند نہیں کرے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کسی زمانے میں پی آئی اے بہترین سفر کی ضمانت اور دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھی مگر اب اس کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ پتلی ہوتی جا رہی ہے ، پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کے ساتھ نارروا رویہ معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے قومی ایئر لائن تباہی کی طرف گامزن ہے اور اس کا نقصان بڑھتا جا رہا ہے لہذا یا تو اس کی نجکاری کردی جائے یا پھر انتظامی امور اہل شخصیت کے ہاتھوں میں دئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے معاملات پر گہری نظر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے مرکزی دفاتر اسلام آباد منتقل کر دئے جائیں۔

loading...