اشاعت کے باوقار 30 سال

نئی عالمی ہاکی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 14ویں نمبر پر

نئی عالمی ہاکی رینکنگ میں  پاکستانی ٹیم 14ویں نمبر پر

لاہور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 14ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ کوریا اور پاکستان کی ٹیمیں ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 13ویں اور 14ویں نمبر پر آ گئی ہیں تاہم ابتدائی 8 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ارجنٹائن کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے، جرمنی تیسرے، نیدر لینڈ چوتھے، بیلجیئم پانچویں، بھارت چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہے جب کہ اسپین نے آئر لینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے 9ویں، ملائیشیا نے 2 درجہ بہتری کے ساتھ 12 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

loading...