اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

تر بیلا بجلی گھر کی پیدوار 3425 میگا واٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

تر بیلاغازی : تر بیلا بجلی گھر کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ پیدوار 3425 میگا واٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تر بیلا بجلی گھر میں نصب 14یونٹ فعال ہو گئے ہیں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی تربیلا جھیل کے آبی ذخائر میں بتدریج کمی ہونا شروع ہو گئی تھی موسم گرما کے آغاز میں تر بیلا جھیل میں قابل استعمال آبی ذخیرہ خطرناک سطح تک پہنچنے کے بعد تر بیلا ڈیڈ لیول پر چلا گیا تھا جس سے بجلی کی پیداوار بھی شدید متاثر ہوئی تھی تر بیلا بجلی گھر گزشتہ کئی ماہ سے اپنی اسطاعت سے کم بجلی پیدا کر رہا تھا اور ایک موقع پر تربیلا بجلی گھر کی پیدوار انتہائی کم سطح پر آ گئی تھی اور صرف 270 میگا واٹ رہ گئی تھی حالیہ بارشوں کے بعد فلڈ سیزن کا آغاز ہوتے ہی تربیلا جھیل کے آبی ذخیرہ میں مسلسل
اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے ایگزلری سپل ویز ٹنل نمبر 5 اخراج کے لئے کھول دیا گیا جس سے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 113300 کیوسک فٹ پانی کا خراج جاری ہے جس سے دریائے سندھ کے پانی میں اضافہ ہو رہا ہے تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تربیلا جھیل میں پانی کی سطح 1526.00 فٹ بلند ہو گئی ہے جس سے تر بیلا بجلی گھر کے 14 یونٹ فعال ہو گئے ہیں اور اس سال پہلی دفعہ پیدوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو کل پیدوار 3478 میگاواٹ سے صرف 53 میگا واٹ کم رہ گئی ہے جھیل میں گزشتہ روز 253500 کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی جب کہ تر بیلا جھیل سے 227000 کیوسک فٹ پانی سپل ویز کے ذریعے دریائے سندھ میں چھوڑا جا رہا ہے تربیلا بجلی گھر کے 14 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذریعے 3425 میگا واٹ بجلی پید ا کی جا رہی ہے تربیلا جھیل میں پانی ذخیرہ کر نے کی گنجائش 1550 فٹ ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک تربیلا جھیل میں اپنی آخری حد تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔

loading...