اشاعت کے باوقار 30 سال

فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر محمود علیم جاں بحق

فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر محمود علیم جاں بحق

فیصل آباد : ڈاکٹر علیم اپنے کلینک سے گھر جا رہے تھے کہ جیل روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکٹر علیم کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر محمود علیم کو چار گولیاں لگیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم کا کہنا تھا کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کے خلاف ڈاکٹر تنظیموں نے فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر کے ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاہم ایمرجنسی وارڈز کھلے رہیں گے۔

loading...