اشاعت کے باوقار 30 سال

سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک جڑواں شہر قرار

سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک جڑواں شہر قرار

شکاگو: پاکستان اور امریکہ نے سیالکوٹ اور بولنگ بروک کو جڑواں شہر قرار دے دیا ،دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔شکاگو میں ہونے والی تقریب میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری اور بولنگ بروک کے میئر راجر کلار نے ایک معاہدے پر دستخط کے تحت سیالکوٹ اور بولنگ بروک کو جڑواں شہر قرار دیدیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ یہ معاہدہ پاک امریکہ تعلقات کی 70 سالہ تاریخ میں اہم ترقی کا باعث بنے گا، انہوں نے گزشتہ 27 سالوں سے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب پر میئر راجر کلار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیالکوٹ بولنگ بروک معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں شہروں کے درمیان مزید تعلقات مضبوط ہوں گے۔

loading...