اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی تیزی کی جانب گامزن رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 45900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 93 کھرب سے بڑھ کر 94 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 388.69 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 45529.21 پوائنٹس سے بڑھ کر 45917.90 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 202.64 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23956.13 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31927.35 پوائنٹس سے بڑھ کر 32235.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90 ارب 16 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 957 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93 کھرب 52 ارب 32 کروڑ 46 لاکھ 24 ہزار 756 روپے سے بڑھ کر 94 کھرب 42 ارب 49 کروڑ 26 لاکھ 6 ہزار 713 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز 22 کروڑ 35 لاکھ 79 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کے روز 10 کروڑ 58 لاکھ 56 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 5 ارب روپے تک محدود رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 95 میں کمی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 64 لاکھ، ازگارڈنائن 1 کروڑ 39 لاکھ، اینگروپولیمر 1 کروڑ 39 لاکھ، عائشہ اسٹیل مل 1 کروڑ 34 لاکھ اور دوست اسٹیل مل 1 کروڑ 17 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے فلپس مورس پاک کے بھاؤ میں 133 روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے بھاؤ میں 37.92 روپے کا اضافہ جبکہ خیبر ٹوبیکو کے بھاؤ میں 41.99 روپے اور وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 22.62 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

loading...