اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹماٹروں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز تعینات

نئی دہلی: بھارت میں ٹماٹروں سے لدے ٹرکوں کو دوسری ریاستوں میں پہنچانے کیلئے بندوقوں سے لیس سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتی ہوئی مانگ اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ٹماٹروں سے لدے ٹرکوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے مسلح سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مسلح بندوقوں سے لیس یہ گارڈز ٹماٹروں کی حفاظت میں ہمیشہ چوکنا رہتے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹماٹر سے لدے ٹرکوں کو لوٹنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس کے بعد ان کی حفاظت کیلئے مسلح گارڈز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ انڈیا میں اس وقت ٹماٹر 100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

Indore: Vendors deploy armed guards to protect tomatoes!