اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

شہبازشریف کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن

شہبازشریف کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن ہوا اور آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے 24 گھنٹے بعد ہی دفتری کام شروع کر دئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آنکھ میں تکلیف کے باعث گلبرگ میں واقع ریٹینا دی آئی کلینک سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر خالد وحید نے آپریشن کے بعد ان کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے صرف 24 گھنٹے آرام کے بعد ہی دوبارہ سے دفتری کام شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار احمد نے بھی اسی کلینک سے آنکھ کا آپریشن کرایا تھا۔

loading...