اشاعت کے باوقار 30 سال

برطانیہ، جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش میں مسافر گرفتار

لندن: برطانیہ میں جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش میں مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ( جی ایم ٹی) پولیس کو ایئر پورٹ طلب کیا گیا کیونکہ جہاز پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والا شخص کافی شور کر رہا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ اس شخص کو جہاز کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو پہلے ہسپتال لے جایا گیا اور اب اس سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔