اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ’دیسی‘ اور منفرد انداز نے سب ہی کو حیران کر دیا

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ’دیسی‘ اور منفرد انداز نے سب ہی کو حیران کر دیا

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں واقع ’شری سوامی نارائن مندر‘ کی 10ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں جسٹن ٹروڈو کے ’دیسی‘ اور منفرد انداز نے سب ہی کو حیران کر دیا۔ وہ ایک روایتی نیلا بھارتی کرتا پاجاما پہنے، گردن میں پھولوں کے ساتھ نظر آئے۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کے ہمراہ ترجمان سابق وزیر بیرونی معاملات اور کینیڈا میں موجودہ ہندوستانی سفیر ’ویکاس سوراپ‘ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ مندر سکون اور سماجی رابطوں کو برقرار رکھنے کی بہترین جگہ ہے۔